اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ انہوں نے دھرنےکوانقلاب میں تبدیل کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دھرناآخری مرحلےانقلاب میں داخل ہوجائےگا، آج 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں، قوم کےبیٹےبیٹیوں کومزیدپریشانی میں نہیں دیکھ سکتا۔ طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ آج آپ کوخوشخبری سنانےآیاہوں دھرنےکےشرکااٹھارہ کروڑغریب عوام کےنمائندےہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ 10اگست تک 25ہزارکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا، آج حکومت کوالٹی میٹم اورڈیڈلائن دےرہاہوں،حکمرانوں نےمذاکرات صرف وقت ضائع کرنے کے لیے کیے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن جس نےانتخابات کرائےوہ خودغیرآئینی تھا ان کا کہنا تھا، حکومت اوراسمبلیوں کوناجائز،غیرآئینی،غیرقانونی اورغیرجمہوری سمجھتےتھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڈلائن دےرہاہوں،بہترہے اڑتالیس گھنٹوں سےپہلےمستعفی ہوکراسمبلیاں توڑدو۔
.......
/169